فلپائن میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ 12 افراد ہلاک

مرینز اور ابو سیاف گروپ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 7 فوجی اور 5 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

جزیرہ جولو کے قصبے پتیکل میں اغواء اور دیگر جرائم میں ملوث ابو سیاف گروپ کے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر میرین فورس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

جنوبی فلپائن میں سیکورٹی فورسسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 12 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ جولو کے قصبے پتیکل میں اغواء اور دیگر جرائم میں ملوث ابو سیاف گروپ کے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوج کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 7 سیکورٹی اہلکار اور 5 عسکریت پسند ہلاک جب کہ 9 فوجی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ 1990 میں قائم ہونے والے ابوسیاف گروپ کو القاعدہ کی حمایت اور مالی تعاون حاصل ہے جب کہ یہ امریکی حکومت کی غیرملکی دہشت گرد گروپس کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
Load Next Story