رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے کرن جوہر

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک August 30, 2018
بھارتی میڈیا میں ان دنوں رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہیں فوٹو:فائل

نامور بالی ووڈ ہدایت کاروپروڈیوسرکرن جوہرکا کہنا ہے کہ رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہرثابت ہوں گے۔

کرن جوہرنے حال ہی میں اپنے ریڈیو شو''کالنگ کرن'' کے دوران نہ صرف رنبیرکپورکے دلچسپ سوالوں کے جواب دئیے بلکہ انہیں بہترین مشوروں سے بھی نوازا۔

شو کے دوران رنبیر کپورنے کرن جوہرسے پوچھا اگر آپ کسی رشتے میں کوئی غلطی کرتے ہیں اوروہی غلطی دہراتے ہیں تو آپ اپنی غلطی کس طرح درست کرسکتے ہیں؟ جس کے جواب میں کرن جوہر نے کہا بہتر ہے آپ اس رشتے سے باہر نکل جائیں کیونکہ ایک ہی غلطی کو بار بار دہرانا ٹھیک نہیں۔

بعد ازاں رنبیر نے کرن جوہر سے کہا آپ میری گرل فرینڈ کو میرے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟ جس پرکرن جوہر نے جواب دیا ''آپ دنیا کے بہترین شوہرثابت ہوں گے''۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں ان دنوں رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہیں جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں دونوں مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔