عارف علوی اعتزاز احسن اور فضل الرحمان حتمی صدارتی امیدوار فہرست جاری
صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی
الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدوارں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان حتمی امیدوار ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی امیدوارں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان حتمی امیدوار ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے جن میں اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی سمیت امیر مقام شامل تھے تاہم آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہونے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اعتزاز، فضل الرحمان اورعارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور
حکومتی اتحاد کی جانب سے صدر کے لیے عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں ابھی تک صدارتی امیدوار پر اتفاق نہیں کرسکی ہیں، صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو نامزد کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی جب کہ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران کا بھی اعلان کردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فرائض سرانجام دیں گے جب کہ چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان صوبائی اسمبلیوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ملک کے بارہویں صدر تھے، انہوں نے 9 ستمبر 2013 کو حلف لیا تھا جس کے تحت صدر کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی جب کہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13 ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔