ڈیرہ غازی خان میں خسرہ کی وبا سے 3 بچیاں جاں بحق

خسرہ کی وباکو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ویکسینیشن کے لئے 3 ٹیمیں بستی جانگوانی روانہ کر دی ہیں، محکمہ صحت


ویب ڈیسک May 25, 2013
خسرہ کی وباکو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ویکسینیشن کے لئے 3 ٹیمیں بستی جانگوانی روانہ کر دی ہیں، محکمہ صحت فوٹو:فائل

CHITTAGONG: تحصیل تونسہ کے قبائلی علاقہ بارتھی میں خسرہ کی وباسے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ علاقے میں ویکسی نیشن کے لئے 3 ٹیمیں محکمہ صحت کی جانب سے بھجوا دی گئی ہیں۔

ڈیرہ غازی خان سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر تونسہ کے قبائلی علاقے بارتھی کی نواحی بستی جانگوانی میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے متعدد بچے متاثر ہورہے ہیں جب کہ ہفتہ کے روز علاقے میں 3 بچیاں وزیراں ، دھیانی اور مریم جن کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان تھیں مرض میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق علاقے میں خسرہ کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ویکسی نیشن کے لئے 3 ٹیمیں بستی جانگوانی روانہ کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |