جمشید دستی کا مسلم لیگ ن میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ نوازشریف کو ہی دوں گا، جمشید دستی


ویب ڈیسک May 25, 2013
مولانا فضل الرحمان نے بھی جمشید دستی کو جے یوآئی(ف) میں شمولیت کی دعوت دےہے ۔فوٹو: فائل

انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جمشید دستی نے مسلم لیگ (ن) میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے 2 حلقوں این اے 177 اور 178 سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے جمشید دستی نے مسلم لیگ(ن) میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ وزارت عظمیٰ کے لئے ووٹ نوازشریف کو ہی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں جا کر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے جاری تحریک کو آگے بڑھائیں گے اور یہاں کے عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی جمشید دستی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں