کرن جوہر کو ہم شکل نے لاجواب کردیا

کچھ ٹوئٹس مجھے لاجواب کردیتی ہیں، کرن جوہر کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک August 30, 2018
عثمان خان اورکرن جوہر میں بے تحاشہ مشابہت پائی جاتی ہے فوٹو:فائل

ISLAMABAD: نامور ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنے ہم شکل کی تصویر شیئرکرتے ہوئے دونوں کے درمیان بے تحاشہ مشابہت پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

کرن جوہر نے عثمان خان نامی شخص کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان خان اور کرن جوہر میں بے تحاشہ مشابہت پائی جاتی ہے۔

دراصل یہ تصویر عثمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا''لوگ کہتے ہیں میں کرن جوہر کی طرح دکھتا ہوں'' کیا یہ سچ ہے؟

کرن جوہر نے عثمان کی ٹوئٹ کے ردعمل میں ان کی تصویر کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اورحیرانی کااظہار کرتے ہوئے کہا ''کچھ ٹوئٹس مجھے لاجواب کردیتی ہیں اوریہ ان میں سے ایک ہے۔''

https://twitter.com/karanjohar/status/1035051114222313473

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔