چیئرمین پی سی بی کی بھارت جا کر آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے سے معذرت

ذکاء اشرف نے مصروفیات کی وجہ سے شرکت سے معذرت کی۔

ذکاء اشرف کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سری نواسن کی جانب سے آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی. فوٹو: این این آئی/فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کےلئے بھارت جانے سے معذرت کر لی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ذکااشرف کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیرمین سری نواسن کی جانب سے آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انہوں نے مصروفیات کی وجہ سے شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے میگا اسکینڈل کا شکار آئی پی ایل کا فائنل اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائےگا۔
Load Next Story