ایشین گیمز بیس بال پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دیدی

اسکواش اور رگبی میں قومی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے


ویب ڈیسک August 30, 2018
اسکواش اور رگبی میں قومی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان بیس بال ٹیم نے ایشین گیمز میں انڈونیشیا کو 2-8 سے شکست دیدی۔

جکارتہ میں کھیلے جارہے ایشین گیمز کے بیس بال ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان انڈونیشیا کو با آسانی شکست دیدی، پاکستان ٹیم کا اسکور 2-8 رہا، دوسری جانب اسکواش اور رگبی میں قومی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشین گیمزمیں قومی ہاکی ٹیم کی لگاتار پانچویں فتح

اسکواش میں قومی ٹیم کو فلپائن کے ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی جب کہ رگبی سیون میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 64 کے اسکورز سے ہرا دیا، ٹیبل ٹینس سنگلز میں پاکستان کے عاصم قریشی کو انڈونیشیا کے کھلاڑی کے خلاف واک اوور مل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔