ریلوے کی زمین ملک کا قرضہ اتارسکتی ہے شیخ رشید
کسی غریب کوگھر اور زمین سے دربدر نہیں کریں گے، شیخ رشید
وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمین ملک کا قرضہ اتارسکتی ہے عمران خان اس کو بیچنے کا فیصلہ کریں۔
سٹی اسٹیشن کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے 20 کروڑعوام کی سواری ہے، قوم چار سے پانچ ماہ کی مہلت دے ریلوے کاسسٹم ٹھیک کروں گا، اس کی ترقی کےلئے نئے پروگرام طے کر رہے ہیں، خصوصی افراد کے لیے ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی، 65 سال کے مسافر کو 50 فیصد رعایت جب کہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد مفت سفر کرسکیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی ریلوے افسران سے اختلافات
شیخ رشید نے کہا کہ آن لائن بکنگ اورٹریڈ کی بہتری کے لیے موبائل ایپلی کیشن 7 دن میں بن جائے گی، ایپلی کیشن پی ٹی آئی کےلوگ مفت بنا کر دے رہے ہیں، کوشش ہے کہ ریلوے میں ملازمین کو پوری توجہ دوں، ملازمین کوبھی خوشحال کریں اورریلوے کو بھی خسارے سے نکالیں، ریلوے پولیس کی تنخواہ بڑھانے کے ساتھ یہ بھی دیکھیں گے کہ ان کی ضرورت ہے یا نہیں، ریلوے میں بغیرمیرٹ اورٹینڈر کے کوئی چیز نہیں ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 10 سال پہلے کے مسائل آج بھی جوں کے توں
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین ملک کا سارا قرضہ اتارسکتی ہے وزیراعظم اسے بیچنے کا فیصلہ کریں، کسی غریب کو گھر اورزمین سے دربدر نہیں کریں گے، ہم اپنا پروگرام کابینہ میں لے کرجا رہے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سندھ حکومت سے بات کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں کہ کے سی آرمیں ریلوے کی جانب سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور ناہی رکاوٹ بنیں گے۔