چوہدری شجاعت حسین سے پارٹی ارکان کی پیپلزپارٹی سے علیحدہ ہونے کی درخواست

پیپلز پارٹی سے اتحاد کی وجہ سے ہی مسلم لیگ (ق) کو انتخابات میں شکست سے دوچار ہونا پڑا، چوہدری شجاعت


ویب ڈیسک May 25, 2013
بزرگ الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم اپنی عزت بچانے کے لئے انگوٹھے کے نشانوں کی تصدیق سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائیں، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے چوہدری شجاعت حسین سے پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہونے کی درخواست کی ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک بھر سے قومی وصوبائی اسمبلی کے 162 ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اراکین نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کی مخالفت کی جس پر چوہدری شجاعت نے انہیں یقین دلایا کہ اس بارے میں جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کی وجہ سے ہی مسلم لیگ (ق) کو انتخابات میں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

چوہدری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا کہ بزرگ الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم اپنی عزت بچانے کے لئے انگوٹھے کے نشانوں کی تصدیق سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) پنجاب اور مرکز میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں ملک بھر میں پارٹی میں تنظیم نو اور انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں