حکومت سندھ میں شامل ہونے یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا ایم کیوایم

حکومت سندھ میں شامل ہونے یا اپوزیشن میں بیٹھنے سمیت تمام آپشنزکھلے ہیں، اعلامیہ ایم کیوایم

جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ عوام اور کارکنوں کی اکثریت کی رائے کے مطابق کیا جائے گا، ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ حکومت سندھ میں شامل ہونے یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ میں شامل ہونے یا اپوزیشن میں بیٹھنے سمیت تمام آپشنزکھلے ہیں، جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ عوام اور کارکنوں کی رائے کے مطابق کیا جائے گا، شعبہ اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کر دہ ایک نقطہ کو غیر واضح اور سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کرنے سے اس کے معنی بدل گئے ہیں اور یہ تاثر جنم لے رہا ہے کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا کوئی حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story