صدارتی امیدوار آصف زرداری اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کریں فضل الرحمان

امید ہے آصف زرداری دوستی کے تقاضوں پر پورا اتریں گے، مولانافضل الرحمان


ویب ڈیسک August 30, 2018
پہلے بھی پیپلزپارٹی کا عین موقع پر ووٹ نہ دینا عمران خان کی جیت کاسبب بنا، فضل الرحمان فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے آصف زرداری دوستی کے تقاضوں پر پورا اتریں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی،نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، اسمبلی میں جانے اور حلف اٹھانے کے روادار نہیں تھے، تاہم تمام جماعتوں کی مشترکہ سوچ کو اپنا کر اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ میں خود کو اور اپنے دوستوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عارف علوی، اعتزاز احسن اور فضل الرحمان حتمی صدارتی امیدوار

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اکثریتی جماعت نہیں تھی،ایک بڑاگروپ تھا، متحدہ اپوزیشن نے اپنا وزیراعظم لانے کا فیصلہ کیا لیکن پیپلزپارٹی کاعین موقع پرووٹ نہ دینا عمران خان کی جیت کاسبب بن گیا، اگر پی پی پی اپنے ووٹ کا استعمال ہمارے حق میں کرتی تو وزیراعظم بھی اپوزیشن اتحاد کا ہوتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ایک بار پھر وہی صورت حال بنائی جارہی ہے، پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار سے صرف اپوزيشن کونقصان ہوگا، پیپلز پارٹی کوآمادہ کیا جارہاہے کہ اپوزيشن کےایک متحدہ امیدوار کیلیے قربانی دیں، آصف زرداری کو چاہئے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کریں اور مجھے قوی امید ہے کہ سابق صدر دوستی کے تقاضوں پر پورا اتریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان صدارتی امیدوار نامزد

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو کسی نے نقصان نہیں پہنچایا، بلکہ ان کی غیر تجربہ کاری ان کے لیے مسئلہ بنی ہوئی ہے، ان کی 22 سال کی محنت 10 روز میں بے نقاب ہوگئی ہے، پی ٹی آئی نے پہلاپیغام دیا کہ آئی ایم ایف کے بغیرہمارا گزارہ نہیں ہوگا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں