ڈی پی او پاکپتن تبادلہ چیف جسٹس ازخود نوٹس کی سماعت آج کریں گے
آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاک پتن کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں
یہ پڑھیں : ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی پی او پاکپتن کی جانب سے خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کا معاملے سامنے آیا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔
خاور مانیکا کو 23 اگست کو گارڈز سمیت پولیس نے ناکے پر روکا لیکن خاور مانیکا نے گاڑی نہ روکی اور آگے نکل گئے، جس پر پولیس اہل کاروں نے پیچھا کرکے ان کی گاڑی روکی تو پولیس اہلکاروں اور خاور مانیکا کے گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : خاورمانیکا تنازع ؛ وزیراعظم کا معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ
واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد وزیراعظم نے واقعہ کو محکمانہ معاملہ قراردیتے ہوئے معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔