پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، ذرائع


ویب ڈیسک August 30, 2018
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے 2 تجاویز تیار کرلی ہیں جس کے تحت ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 22 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد کرنے کی تجویز ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے بعد پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں