ملکی مسائل کے حل کیلئے بیورو کریسی کا سخت احتساب کرینگے ندیم افضل چن

پی پی کا راستے روکنے کی ہرممکن کوشش ہوئی، نواز شریف عمران کے سوالوںکاجواب دیں،بینظیرسپورٹ پروگرام کے تحت چیک تقسیم

پی پی کا راستے روکنے کی ہرممکن کوشش ہوئی، نواز شریف عمران کے سوالوںکاجواب دیں،بینظیرسپورٹ انکم پروگرام کے تحت چیک تقسیم۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ندیم افضل چن ایم این اے نے کہاہے کہ اگر بیورو کریسی ٹھیک ہوجائے توملک ترقی کرے گا'ملکی مسائل کے حل کے لیے بیوروکریسی کا احتساب سخت ترین کریںگے۔ ہر کام میرٹ پرہوگا اپنی اورپبلک اکائونٹس کمیٹی کی کریڈیبلٹی متاثرنہیںہونے دیںگے۔

ڈیرہ خالق داد پڑھار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اداروںکی کارکردگی اورمعاملات کاجائزہ لے رہے ہیں۔ریلوے'پی آئی اے'واپڈا اوردیگراداروںکی بہتری کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ پی اے سی نے ہمایوں خان کے علاوہ جنرل قیوم سمیت متعدد افرادسے ریکوری کی۔ جنرل قیوم کو 18 لاکھ روپے کی ریکوری ڈالی گئی' پارٹی نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کاچیئرمین مجھے اس لیے بنایاتاکہ احتساب ٹھیک اوربلاتفریق ہو۔ سابق چیئرمین معائنہ کمیشن امجدعلی نون نے الزامات اس وقت لگائے جب وہ عہدہ پرنہ رہے۔


بعدازاںبینظیر سپورٹ انکم پروگرام کے تحت 32 خواتین میں 96 لاکھ کے چیکوںکی تقسیم برائے وسیلہ حق کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ڈرائی کلین کے ذریعے40 سالوں کی کرپشن صاف کرکے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے قسمت آزمائی کرنیوالے کیاانقلاب لاسکتے ہیں۔کبھی آئی جے آئی اورکبھی مولوی ازم کے ذریعے پیپلزپارٹی کاراستہ روکنے کی کوشش کی گئی' لیکن مخالف ناکام ہوا۔

میاں نواز شریف کوعمران خان کے سوالوںکاجواب دینا چاہئے۔انہوں نے اس موقع پر 32 افراد میںتین تین لاکھ کے چیک تقسیم کئے۔انہوں نے اعلان کیاکہ وہ مزیدافراد کوامدادکی فراہمی بھی ممکن بنوائیں گے۔ تقریب سے خالقداد پڑھار امیدوار صوبائی اسمبلی'تحصیل صدرنعمان اللہ مہوٹہ'غلام مصطفی گجر اور کرنل محمداقبال کے علاوہ غلام عباس گوندل نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرضلعی صدرپیپلزپارٹی راناحاکم'ظفر اقبال جوئیہ'مہرشاہداقبال'ریاض شاہد 'ملک ممتازبگا'افضل وڑائچ اوراکرم قریشی کے علاوہ دیگررہنما بھی موجودتھے۔
Load Next Story