سینیٹ میں جبری لاپتہ افراد سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

حکومت لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک August 30, 2018
قرارداد رضا ربانی نے پیش کی،فوٹو: فائل

ایوان بالا میں جبری لاپتہ افراد سے متعلق قراردادِ مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے حوالے سے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم

قردارداد میں کہا گیا کہ جبری طور پر شہریوں کولاپتہ کرنا سنگین مسئلہ ہے، حکومت لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کرے اور لوگوں کو غائب کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے جب کہ جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں