فیاض الحسن چوہان نے ٹی وی پروگرام میں نازیبا زبان پر معذرت کرلی

آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ہے


ویب ڈیسک August 30, 2018
آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ہے،صوبائی وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر معذرت کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ میزبان نے ان کی پرانی ویڈیوز آن ایئر نشر کیں جس میں وہ شیخ رشید اور شریف خاندان پر تنقید اور نازیبا زبان استعمال کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کو منظم منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جارہا ہے

اس پر صوبائی وزیر اطلاعات سیخ پا ہوگئے اور نہ صرف چینل کو گھٹیا کہا بلکہ مائک پٹخ کر گالیاں بھی دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مخالفین کے بارے میں بھی ایک بار پھر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔



فیاض الحسن چوہان کو اس رویے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے معذرت کی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ہے، پورے پروگرام میں تحمل کے ساتھ انتہائی منفی سوالات کے جواب دیے، پروگرام ختم ہونے کے بعد آف کیمرہ میرے متعلق کلپ چلایا گیا، اس کے باوجود میں معذرت خواہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں