ایشیا کپ تربیتی کیمپ کیلیے 18 کھلاڑیوں کا اعلان
کیمپ کا انعقاد 3 ستمبر سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا
لاہور:
ایشیا کپ سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں نیشنل سلیکشن کمیٹی نے کپتان اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کے بعد ایشیا کپ کیلیے لاہور میں شیڈول تربیتی کیمپ کیلیے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، کیمپ کا انعقاد 3 ستمبر سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں پلیئرز کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایشیا کپ فٹنس کیمپ؛ قومی کرکٹرز کی ایبٹ آباد میں تیراندازی
کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 27 قومی کرکٹرز آرمی ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد میں تین روزہ فٹنس کیمپ میں شریک ہیں۔ 31 اگست کو ختم ہونے والے کیمپ کے بعد دوسرے مرحلے میں 18 کھلاڑیوں کا کیمپ 3 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔