ایشیا کپ پاک بھارت مقابلے کے اضافی ٹکٹس بھی ہاتھوں ہاتھ فروخت

مزید آن لائن ٹکٹ گزشتہ روز پیش کئے گئے جو چند گھنٹوں میں ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

مزید آن لائن ٹکٹ گزشتہ روز پیش کئے گئے جو چند گھنٹوں میں ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئے ہیں۔

ایشیا کرکٹ کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 19 ستمبر کو شیڈول ہے جس کیلیے آن لائن ٹکٹ ایک ہفتہ قبل فروخت کے لیے پیش کئے گئے تھے جو چند گھنٹے میں ختم ہوگئے تھے۔


یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند گھنٹے میں فروخت

شائقین کے دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ نے مزید آن لائن ٹکٹ گزشتہ روز پیش کئے جو چند گھنٹوں میں ہاتھوں ہاتھ بک گئے جس کے بعد انگلینڈ اور دیگر ملکوں سے میچ دیکھنے کیلیے آنے کی خواہش رکھنے والوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story