دنیا بھر کی حصص مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے مندی

جاپانی7.3،امریکی1.1اوردیگر اشیائی ویورپی مارکیٹس میں شیئرپرائسز 2 فیصد سے زائد گرگئیں

چینی پیداواری سرگرمیوں میں کمی اورامریکی ایسیٹ پرچیزپروگرام بندہونے کے خدشات وجہ قرار۔ فوٹو : ایکسپریس

دنیا بھر کی حصص مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے مندی کے بادل چھائے رہے، ٹوکیو کے نکئی 225 انڈیکس میں 5 ہفتے کی مسلسل تیزی کے نتیجے میں 21 فیصد اضافے کے بعد گزشتہ ہفتے 7.3 فیصد کریکشن دیکھی گئی۔

جاپانی شیئر پرائسز گرنے کے باعث دیگر ایشیائی اور یورپی مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھاگیا اور مارکیٹس 2 فیصد سے زائد گرگئیں تاہم امریکی مارکیٹس کسی بڑی مندی سے بچ گئیں جس سے سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا، کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو امریکی مارکیٹ میں فروخت پر دباؤ کے اثرات زائل ہوئے اور ریکوری دیکھی گئی جس کے باعث مندی کی شدت میں کمی آئی اور ایس اینڈ پی 500 صرف 0.28 فیصد نیچے بند ہوا جس کے نتیجے میں امریکی مارکیٹس 3 ہفتے کی مسلسل تیزی کے باعث گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر منفی زون میں بند ہوئیں اور ڈاؤ و ایس اینڈ پی بلند ترین سطح سے نیچے آگئے۔




ہفتے کے اختتام پر ڈاؤجونز انڈسٹریل ایوریج 0.3 فیصد کمی سے 15303.10 اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.1 فیصد کمی سے 1649.60 جبکہ نصدق کمپوزٹ 1.1فیصدگھٹ کر 3459.14 پر بند ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق ایشیائی اور یورپی حصص مارکیٹس میں فروخت پر دباؤ کی وجہ چینی پیداواری شعبے کی سرگرمیوں میں سکڑاؤ بنا اور اس میں امریکی فیڈرل ریزو کی جانب سے ایسیٹ پرچیز پروگرام بند کرنے کے خدشات کے باعث شدت آئی تاہم مارکیٹس میں چھوٹے سرمایہ کار خریداری کرتے رہے۔
Load Next Story