فلم ’’رانجھنا‘‘میں مختلف انداز میں نظر آؤں گی سونم کپور

جیا بہادری کی فلم ’’گڈی‘‘ میں ان کے کردار سے بھی متاثر ہوئی ہوں، اداکارہ


Net News May 26, 2013
جیا بہادری کی فلم ’’گڈی‘‘ میں ان کے کردار سے بھی متاثر ہوئی ہوں، اداکارہ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ نئی فلم ''رانجھنا''میں مختلف انداز میں نظر آؤں گی اور یہ فلم سلور اسکرین پر شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں مختلف انداز ہی میری الگ شناخت کا سبب بنیں گے۔ اداکارہ کا کہناہے کہ جیا بہادری کی فلم ''گڈی ''میں ان کے کردار سے بھی متاثر ہوئی ہوں اور ''رانجھنا'' کے کردار پر اس کی چھاپ دکھائی دے گی تاہم یہ میرا اپنا انداز ہے اور اس فلم کی کہانی کے تحت انتہائی توجہ سے نبھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں