ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا

مقابلے کے اعلان پر دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل اور احتجاج کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک August 31, 2018
مقابلے کے اعلان پر دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل اور احتجاج کیا جارہا ہے (فوٹو: فائل)

دنیا بھر میں مسلمانوں کے احتجاج کے باعث ہالینڈ میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈر نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث دنیا بھرمیں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور مختلف ممالک میں اس کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے اب وہ مقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: گستاخانہ خاکوں پر وزیر خارجہ کو او آئی سی سے رابطے کی ہدایت کردی، وزیراعظم

پاکستان نے بھی اس معاملے پر حکومتی و عوامی سطح پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کو او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا جس کے لیے وزیر خارجہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی جماعتوں کا لانگ مارچ، جی ٹی روڈ بند

اسی ضمن میں پاکستان بھر میں مختلف جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج جاری ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں