میرپورخاص 3روزہ پھلوں کی نمائش کی تیاریاں مکمل

آم سمیت دیگرپھلوں کے 4 سو سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر.


Express News Desk May 26, 2013
آم سمیت دیگرپھلوں کے 4 سو سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر. فوٹو : ایکسپریس/فائل

KARACHI: میرپورخاص میں سندھ کی سوغات آموں اور موسمی پھلوں کی 48 ویں نمائش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

سہ روزہ مینگو فیسٹول 4 جون سے شروع ہوگی۔ فیسٹول کمیٹی کے صدر و ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے ایکسپریس کو بتایا کہ3 روزہ نمائش کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، نمائش کے پہلے حصے میں بے نظیر بھٹو شہید مینگو ایگزیبشن ہال میں آموں اور دیگر پھلوں کی نمائش کے سلسلے میں سندھڑی، لنگڑا اور چونسہ سمیت مختلف قسم کے آموں اور موسمی پھلوں کے 4 سو سے زائد پھلوں کے اسٹال لگائے جائیں گے۔



دوسری جانب میرپورخاص میں 2011 کے تباہ کن سیلاب کے بعد زیر زمین پانی کی سطح اوپر آجانے اور 50 فیصد آموں کے باغات ختم جانے کے بعد آبادگاروں نے دیگر فصلیں لگانا شروع کردیں، حکومت کی جانب سے آموں کے باغات پر توجہ نہ دینے اور آبادگاروں کو پانی کی عدم فراہمی کے باعث آم کی مٹھاس، سائز اور کوالٹی میں فرق آگیا ہے۔

میرپورخاص سمیت اندرون سندھ کے آبادگاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آموں کی فصل بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آبادگاروں کو معاونت فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں