پاکستان ٹیرر فنانسنگ کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے ورلڈ بینک

مدد کیلیے تیار ہیں، بعض کارروائیوں میں سستی کرنے پرنام گرے لسٹ میں آیا، پچہ متھوا لانگون

معلوم نہیں ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کریگا یا نہیں، کنٹری ڈائریکٹر۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک کے پاکستان کیلیے کنڑی ڈائریکٹر پچہ متھوا لانگون نے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں اس لیے آیا کہ اس نے بعض کارروائیوں میں سستی برتی۔


پچہ متھوا لانگون نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلیے پاکستان کومزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ آنے والے مہینوں میں فیصلہ کن کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری تجویز ہے کہ وہ اقدامات کریں جنہیں کرنا آپ نے تسلیم کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم کرنے کے لیے پاکستان حکومت کی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی بینک ایف اے ٹی ایف اور ایشیاء پیسیفک گروپ میں ایک مبصرکی حیثیت سے شامل ہیں۔ وہ یہ قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے کہ آیا ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرے گا یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت ہو رہی ہے۔
Load Next Story