پی پی کے غلط طرز عمل سے اپوزیشن اتحاد کمزور ہوا ن لیگ
انصاف کیلیے جدوجہد جاری رہے گی، گستاخانہ خاکوں کا معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے، ایاز صادق
ن لیگ کے رہنما وسابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے غلط طرز عمل کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کمزور ہوا۔
سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے غلط طرز عمل کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کمزور ہوا تاہم آگے جا کر اپوزیشن ایک پیج پر آ جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کی رات آرٹی ایس کی ناکامی پر الیکشن کمیشن کو مستعفی ہوجانا چاہیے، الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا جو جماعتیں قومی اسمبلی میں گئیں تو سسٹم کو چلانے کیلیے گئیں وگرنہ 150 ممبر ایوان میں جانے کیلیے تیار نہیں تھے، جب تک الیکشن کمیشن سے ہمیں انصاف نہیں ملتا جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ایازصادق نے کہاکہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، اس معاملے کو ایوان میں اٹھائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلیے کوئی روڈمیپ نہیں اگر سیاسی جماعتوں کا اس پر اتفاق نہ ہوا تو اس دھاندلی کو عام انتخابات کی طرح قبول نہیں کریںگے۔