شہدا کے نام پر ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ
باغ کے اندر پودے لگانے کیلیے شہدا کے 12خصوصی بلاکس بنائے جائیں گے۔
عظیم شہدا کے نام پر حیاتیاتی ونباتاتی باغ میں ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اس موقع پر6 ستمبر کو حیاتیاتی ونباتاتی باغ میں پودوں کی ہیلی کاپٹرکے ذریعے فضائی نگرانی کرینگے، مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹرزولوجیکل سروے آف پاکستان الطاف حسین نے بتایاکہ باٹینیکل گارڈن میں ایک لاکھ پودے لگانے کیلیے باقاعدہ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
زولوجیکل سروے آف پاکستان نے یوم دفاع کے موقع پروطن کی خاطرجان قربان کرنے والے عظیم شہدا کے نام پر حیاتیاتی ونباتاتی باغ میں ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ باغ کے اندر پودے لگانے کیلیے شہدا کے 12خصوصی بلاکس بنائے جائیں گے۔ ہر بلاک کو ایک شہیدکے نام سے منسوب کیا جائیگا اورہربلاک میں 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔