بجلی کے زیاں سے قومی خزانے کو 35 ارب کا نقصان

ٹرانسمیشن لائنوں میں خامیوں کے باعث 3ارب 14 کروڑ 68 لاکھ کلوواٹ آورز بجلی ضایع، نیپرا رپورٹ


شبیر حسین August 31, 2018
ٹرانسمیشن لائنوں میں خامیوں کے باعث 3ارب 14 کروڑ 68 لاکھ کلوواٹ آورز بجلی ضایع، نیپرا رپورٹ۔ فوٹو: فائل

بڑے پیمانے پربجلی کے زیاں سے ملک بھرمیں 3ارب 14کروڑ 68 لاکھ کلو واٹ آورز بجلی ضائع ہوئی جس سے خزانے کو 35 ارب کا خسارہ ہوا۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق 2016-17 کے دوران آئیسکو نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے 10 ارب58کروڑ 26 لاکھ60 ہزار کلوواٹ آورز بجلی خریدی، جس میں سے 4 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزارکلوواٹ آورزبجلی ضائع ہوئی اور خزانے کو 37 کروڑ 29 لاکھ 40 ہزارکا نقصان ہوا۔

پیسکونے 12 ارب 51 کروڑ9 لاکھ 60 ہزار کلو واٹ آورزبجلی خریدی، جس سے 82 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار کلو واٹ آورزبجلی ضائع ہوئی اور 10 ارب 12کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار کا نقصان ہوا،گیپکو نے 9 ارب 77کروڑ 85 لاکھ 60 ہزار کلو واٹ آورز بجلی خریدی، جس سے 2 کروڑ54 لاکھ 20 ہزارکلوواٹ آورزبجلی ضائع ہوئی،اورخزانے کو 28 کروڑ 90 لاکھ 30ہزارکا نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فیسکو نے 12ارب 85 کروڑ 78 لاکھ کلوواٹ آورز بجلی خریدی،جس سے 14 کروڑ 14لاکھ40 ہزار کلوواٹ آورزبجلی ضائع ہوئی،خزانے کو 1ارب 19 کروڑ 51 لاکھ 70ہزارکانقصان ہوا،لیسکو نے 20 ارب 62 کروڑ 15 لاکھ 40 ہزار کلوواٹ آورز بجلی خریدی،42کروڑ27 لاکھ 40 ہزارکلوواٹ آورز بجلی ضائع ہوئی،اور 70کروڑ 32 لاکھ کا نقصان ہوا،میپکو نے 15 ارب 95 کروڑ13 لاکھ 80 ہزارکلو واٹ آورز بجلی خریدی، جس سے 30 کروڑ 30 لاکھ 80ہزارکلوواٹ آورزبجلی ضائع ہوئی،2 ارب 71 کروڑ 25 لاکھ 70 ہزار کا نقصان ہوا، کیسکو نے 5 ارب 78کروڑ87 لاکھ 60 ہزارکلو واٹ آورز بجلی خریدی، جس سے32کروڑ 41 لاکھ70 ہزارکلوواٹ آورزبجلی ضائع ہوئی،اور خزانے کو 4ارب 12 کروڑ99 لاکھ 30 ہزار کا نقصان ہوا۔

سیپکو نے 4ارب 48کروڑ90 لاکھ40ہزارکلوواٹ آورزبجلی خریدی، جس سے 46 کروڑ 23 لاکھ پچاس 70 کلوواٹ آورز بجلی ضائع ہوئی اور5 ارب 55کروڑ76 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا، حیسکو نے5ارب 35 کروڑ 95 لاکھ 80 ہزارکلو واٹ آورز بجلی خریدی، 55 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزارکلوواٹ آورزبجلی ضائع ہوئی اور5 ارب 87کروڑ 92لاکھ 30 ہزارکانقصان ہوا،کے الیکٹرک نے 16ارب 58 کروڑکلوواٹ آورزبجلی خریدی، 13کروڑ 42 لاکھ98 ہزارکلوواٹ آورز بجلی ضائع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں