کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش موسم خوشگوار

سمندری ہوائیں 18 کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتارسے چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 31, 2018
ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، لسبیلہ، گلستان جوہر، شیرشاہ، گلشن اقبال سمیت مختلف میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 18 کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جب کہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں