اکشے کمارکی فلم ’’گولڈ‘‘سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم
’’گولڈ‘‘پہلی بالی ووڈ فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی گئی
خطروں کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار کی فلم''گولڈ''سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی۔
اکشے کمار نے اپنی فلم''گولڈ''کی سعودی عرب میں ریلیز سے متعلق خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے''مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری فلم''گولڈ''پہلی بالی ووڈ فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی جارہی ہے۔'' اکشے کمار کی فلم گزشتہ روز سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
ہدایت کارہ ریما کاغتی کی فلم ''گولڈ''میں اکشے کمار اور مونی رائے نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم کی کہانی بھارت کی 1984 کی ہاکی ٹیم کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے، جس نے برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ فلم میں اکشے کمار نے ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردارادا کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب میں 35 سال بعد ہالی ووڈ فلم کی نمائش
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں 35 برس بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں ہونے والی اصلاحات کے نتیجے میں سینما گھروں پرعائد پابندی کو ختم کردیا گیا تھا۔