بجلی کوٹے میں کمی کامطالبہ کراچی دشمنی ہےحق پرست ارکان

قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کاکراچی کو 650میگاواٹ کی فراہمی کم کرنے کامطالبہ متعصبانہ ہے.


Express Desk May 26, 2013
لوڈ شیڈنگ سے پہلے ہی صنعتی سرگرمیاں متاثرہیں،مزیدقدغن سے صنعتیں تباہ ہوجائینگی فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کی جانب سے کراچی کو650میگاواٹ بجلی کی فراہمی فوری بندکرنے کے مطالبے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس مطالبے کو سراسرکراچی دشمنی اوراس کے عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی قراردیاہے۔

مشترکہ بیان میں انھوں نے کہاکہ شہرکراچی ملک کی صنعتی،تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کامرکزہے اور ملک کو70فیصد سے زائدریونیو دیتا ہے جبکہ سینیٹ کمیٹی برائے پانی وبجلی کی جانب سے کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی فوری بند کرنے کامطالبہ متعصبانہ ہے اورملک کی ترقی و خوشحالی پر قدغن لگانے کے مترادف ہے،کراچی پرجب حق جتاناہوتوکہاجاتاہے کہ کراچی منی پاکستان اورمعاشی حب ہے لیکن جب کراچی کودینے کی بات آتی ہے توکراچی دشمنی پرمبنی اس قسم کے غیرمنصفانہ مطالبے یابیانات سامنے آتے ہیںجوکراچی کے عوام خصوصاً تاجر برادری اورصنعتکاروں کیلیے لمحۂ فکریہ ہے۔



شہر کراچی کے تاجر برادری،صنعتکار،دکانداروں سمیت عوام پہلے ہی بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیل رہے ہیں،بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہرکراچی کی صنعتی،کاروباری سرگرمیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں اورتاجروں سمیت ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبجلی کے بحران کانہ صرف سامنا کررہے ہیں بلکہ اسے جھیلنے پرمجبور بھی ہیں، کراچی کی کاروباری،صنعتی ، معاشی ترقی کے تناسب اور ضرورت کے مطابق اسے اب بھی بجلی کی فراہمی کے جائزحق سے محروم رکھا جارہا ہے اورستم بالائے ستم سینیٹ کمیٹی برائے پانی و بجلی کی جانب سے مزید 650میگا واٹ بجلی بند کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں