مذموم عناصر کی ریٹرننگ افسروں پر تنقید بلاجواز ہےلاہور ہائیکورٹ

الیکشن کرانے کیلیے بہترین افراد کو لگایا گیا‘ اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، چیف جسٹس.


Numainda Express May 26, 2013
تنقید کرنے والے مناسب فورم سے رجوع اور ضلعی عدلیہ کی خدمات کی قدر کریں. فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطا بندیال نے کہاہے کہ صوبہ بھر میں ریٹرننگ افسروں نے محنت' لگن اور ذمہ داری سے کام کیا۔

عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مذموم عزائم کے حامل بعض عناصر کی طرف سے تنقیدبلاجواز ہے۔ کالاشاہ کاکو انٹرچینج کے قریب پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جج گوشہ نشین لوگ ہوتے ہیں اور ان لوگوں کی تنقید کا جواب نہیں دے سکتے۔ تنقید کرنے والے شکایات کے ا زالے کیلیے مناسب فورم پر تحریری درخواستیں دیں اور ضلعی عدلیہ کی طرف سے الیکشن کے انعقاد کی خدمات کی قدر کریں۔ صوبائی عدلیہ کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے الیکشن کرانے کیلئے بہترین افراد کو لگایا گیا اور میں اسکی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔



ادارے اینٹوں اور گارے سے نہیں بنتے بلکہ اچھی شہرت اور ساکھ کے حامل افراد ریاستی اداروں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ہمارا کام لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ قوم نے عدلیہ کے ادارے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ہر سال تقریباً 20لاکھ مقدمات ضلعی عدلیہ میں دائر ہوتے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں مقدمات کے فیصلے کر دیے جاتے ہیں۔2008ء تک دائر ہونے والے پرانے مقدمات نمٹا دیے۔ پنجاب کے31اضلاع میں اس قسم کا کوئی پرانا مقدمہ زیرالتوا نہیں جو خوش آئند امر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں