پاکستان سے تعلقات میں دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے امریکا

حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے طریقے پر غور کیا جارہا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ.


Online May 26, 2013
درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے نومنتخب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا. فوٹو: فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں دہشت گردی اورتوانائی کے بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے طریقے پرغور کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں باہمی اہمیت کے معاملات بھی زیر غور ہیں۔



انھوں نے کہا امریکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نومنتخب حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کریگا، ان کاکہنا تھا امریکا پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں