نواز شریف مریم اور کیپٹن ر صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست خارج

نواز شریف، مریم نواز اور صفدر کو مردہ قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ غیر قانونی ہے، درخواست گزار کا مؤقف


ویب ڈیسک August 31, 2018
تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے، درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت عالیہ کے روبرو درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے. ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی جو کہ غیر قانونی ہے، عدالت نواز شریف اور دیگر کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں