دہشت گردوں سے تحفظ کیلیے ہنگامی اقدامات کیے جائیںالطاف حسین
سانحہ گجرات میں بچوں کی ہلاکت پرہردردمنددل افسردہ ہے،قائدمتحدہ،لواحقین سے اظہارتعزیت۔
SUKKUR:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے گجرات میں اسکول وین کے المناک حادثے میں متعدد بچوں کے جاں بحق اورکئی بچوں کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیاہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انھوں نے کہاکہ اسکول وین کوپیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم عمر طالب علم بچوں کے جاں بحق ہونے پرہردرد مند دل دکھی ہے اورانتہائی افسردہ ہے۔ الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے دکھ میں برابرشریک ہیں۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے لیاری،آگرہ تاج کالونی، ہنگورآباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کچھی برادری، کاٹھیاواڑی برادری، بوہری برادری اوردیگربرادریوں سے تعلق رکھنے والے افرادپرلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے مسلح حملوں اوربے گناہ افرادکے بہیمانہ قتل اوردہشتگردی کی کارروائیوں کی شدیدمذمت کی ہے اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد، کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ میجر جنرل اعجاز چوہدری، ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اورآئی جی سندھ غلام شبیرشیخ سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ کچھی برادری، کاٹھیا واڑی برادری ، بوہری برادری اور دیگر برادریوں کی جان ومال کو دہشتگردوں کے مسلح حملوں سے مکمل طور پر تحفظ فراہم کرنے کیلیے ہنگامی بنیادپراقدامات کیے جائیں۔
دریں اثناایک اور بیان میں الطا ف حسین نے عوام اور ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس قائم خانی کی صحت یابی کیلیے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں۔واضح رہے کہ انیس قائم خانی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف اور گردوں کے عارضہ کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ رات گئے ایم کیوایم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سمیت دیگرشعبہ جات میں تنظیم نو میں15 دن سے ایک ماہ کاعرصہ درکارہوگا تاہم آج اتوارکوجنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے کچھ ارکان کے ناموںکااعلان کردیا جائیگا تاکہ تنظیمی کام بحسن وخوبی جاری وساری رہیں۔تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی،عبوری رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ حالات کے جبراورملک کی مجموعی خصوصاًسندھ اور کراچی کی صورتحال کے پیش نظرایم کیوایم کی تنظیم نوکاسلسلہ جوکہ گراس روٹ لیول سے کیا جاتا ہے وہ کافی عرصے سے نہیں ہوسکا۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سمیت دیگرشعبہ جات میں تنظیم نوکے سلسلے میں انٹرویوزجاری ہیں،اللہ تعالیٰ سے میری دعاہے کہ وہ اچھے ساتھیوں کے چناؤمیں ہماری مدد فرمائے تا کہ ہم ایماندارذمے داران قوم کودے سکیں۔الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سائنسی اورنظریاتی بنیادپرکام کرنے والی سیاسی جماعت ہے اس میں فکری و تربیتی نشستوں اوراحتساب کاعمل جاری رہتاہے،مجھے ہزاروں فیکس اورٹیلی فون موصول ہورہے ہیں،انشاء اللہ اب کسی بھی فیکس بھیجنے والے کانام اورفیکس کے مندرجات اس شخص تک نہیں پہنچائے جائیں گے جس کے بارے میں فیکس کیاگیا ہے،اگر خدانخواستہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں مستقبل میں کسی نے ایساکیاتواس کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے تحریک کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاجائے گا۔اس موقع پرانھوں نے اعلان کیاکہ معاون ساتھیوںکے مشوروں سے تحریک کے سینئرساتھی ندیم نصرت کوانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کاعارضی انچارج مقررکردیاگیاہے۔
دریں اثناالطاف حسین نے نارتھ ناظم آبادمیں ایم کیوایم نارٹھ ناظم آبادسیکٹرکمیٹی کے رکن عامرفاروقی کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قراردیااور کہاکہ سازشی عناصر اس قسم کی بزدلانہ کارروائی کرکے ایم کیوایم میں تنظیم نوکے عمل کوسبوتاژکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ مجھے یقین اور امید ہے کہ ایم کیوایم کی نئی رابطہ کمیٹی اور تنظیمی کمیٹیاں پولیس وانتظامیہ کے تعاون سے عامرفاروقی کے قاتلوں کاپتہ لگانے اورانہیں سخت سزادلانے کیلیے بھرپور کرداراداکریں گی۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری رابطہ کمیٹی نے بھی عامر فاروقی کے قتل پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔