
ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختوان خوا کے حلقہ این اے 32 کوہاٹ سے کامیاب ہونے والے شہریار خان آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہریار آفریدی کو وزیرمملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ شہریار آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 32 کوہاٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔