کراچیمتحدہ سیکٹر کمیٹی کے رکن سمیت 6 افراد قتل 10زخمی

منگھوپیر میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ،متحدہ کا سیکٹر ممبرنارتھ ناظم آباد میں مارا گیا.


Staff Reporter May 26, 2013
منگھوپیر میں پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ،متحدہ کا سیکٹر ممبرنارتھ ناظم آباد میں مارا گیا. فوٹو اے ایف پی

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر اور پولیس اہلکارسمیت6افرادہلاک جبکہ10زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیرکے علاقے سلطان آبادمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار45 سالہ محمداقبال ہلاک ہوگیا ،مقتول اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازارکارہائشی تھااورکسی کام سے منگھوپیرآیاتھاکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کانشانہ بن گیا،مقتول کابکل نمبر 18002 تھا،مقتول اس سے قبل سی آئی ڈی میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکاہے۔منگھوپیرکے ہی علاقے میں پولیس اہلکارکے قتل کے آدھے گھنٹے بعدہی نامعلوم افرادکی فائرنگ سے40 سالہ عبدالرئوف ہلاک ہوگیا۔مقتول نارتھ ناظم آبادمیں واقع ایک معروف بیوٹی پارلرمیں بطورسیکیورٹی گارڈ تعینات تھاجبکہ واقعے کے وقت وہ سلطان آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ سے نکلا تھاکہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹرسیون اے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے23سالہ سکندرخان ہلاک ہوگیا، مقتول اپنی دکان پرتھاکہ اس دوران موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان پہنچے اورلوٹ مارشروع کردی،اس دوران سکندرنے مزاحمت کی جس پرملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، مقتول علاقے کاہی رہائشی اورغیرشادی شدہ تھا،۔ بلدیہ ٹائون میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 35سالہ ملک فتح خان نیازی ہلاک جبکہ اس کاملازم 30 سالہ ملک آصف زخمی ہوگیا، مقتول پیشے کے اعتبار سے ٹرانسپورٹرتھااور وہ اپنے ملازم کے ساتھ گارڈن سے نکلا تھااوراپنی رہائش گاہ اتحادٹائون جارہا تھا کہ بلدیہ ٹائون میں حب ریورروڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔



پورٹ قاسم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے22سالہ ممتاز اور 35 سالہ شاہ محمد،بوٹ بیسن کے علاقے شاہ رسول کالونی گلی نمبر 23 میں گھرکے اندرشوہرکی فائرنگ اہلیہ30 سالہ روزینہ، بغدادی میں جیولرزکی دکان پرکام کرنے والا35 سالہ ایوب، پاپوش نگرقبرستان کے قریب35سالہ محمد اقبال، جمشید روڈ پرحلوائی کی دکان پرفائرنگ سے22سالہ محمدراشدزخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاکA میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے ہوئے35سالہ عامر فاروقی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا،مقتول متحدہ قومی موومنٹ نارتھ ناظم آبادسیکٹر کمیٹی کا ممبر اور اپنے گھر کے باہر دوستوں کے ہمراہ کھڑا تھاکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا،ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور نامعلوم افراد نے دکانیں و کاروبار بند کرا دیا۔

سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائرجنت گل ٹاؤن میں محسود اوراکا خیل قبائل کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں اسپن گل خان ہلاک ہوگیا،مقتول معمار کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ کاچوکیدار اور جنت گل ٹاؤن کارہائشی ہے۔واقعے کے بعدپولیس نے وزیر نامی شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔موچکو تھانے کی حدودگلشن مزدورمیں جھگڑے کے دوران تشدد اورفائرنگ سے 2 سگے بھائی مجاہد اورقدیر جبکہ دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والا غلام نبی زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں