جوہی چاولہ کی کراچی آمد ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ پر خوبصورت تبصرہ

اس وقت کراچی میں موجود ہوں اور فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے آئی ہوں، جوہی چاؤلہ کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک August 31, 2018
جوہی چاؤلہ نے پاکستان آنے کی اطلاع ٹوئٹر پر شیئر کی فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ جوہی چاولہ ان دنوں شہر قائد میں موجود ہیں۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کراچی میں موجود ہیں۔ انہوں نے کراچی آمد سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ''اس وقت کراچی میں موجود ہوں اور اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ بوٹ کلب پر لنچ کرنے آئی ہوں، اس کے بعد ہم فلم دیکھنے جائیں گے۔''

جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم 'جوانی پھرنہیں آنی2' دیکھنے سینما جائیں گی۔ اتفاق سے یہ فلم پاکستانی لڑکے اور بھارتی لڑکی کے درمیان محبت کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔



واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جوہی چاؤلہ پاکستان کے شہر کراچی آئی ہیں بلکہ اس سے قبل بھی وہ کئی بار پاکستان خصوصاً کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔ آخری بار جوہی چاؤلہ 2016 میں اپنے رشتے داروں کی شادی میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |