گولی اور اسلحہ کی سیاست کسی صورت قبول نہیں کرینگےآفاق احمد

شہر کے حالات نے پورے ملک کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ

شہر کے حالات نے پورے ملک کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ. فوٹو: پی پی آئی/فائل

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی کی مختلف برادریوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ نے طویل عرصے سے شہر کراچی کو مقتل بنایا ہوا ہے اور مشرف دور سے اب تک اس شہر میں ساڑھے گیارہ ہزار بے گناہ شہری قتل کیے جاچکے ہیں۔

کراچی کے حالات نے پورے ملک کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور پاکستان کے عوام کی میاں نواز شریف سے امیدیں وابستہ ہیں اس شہر میں قتل ہونے والے ساڑھے گیارہ ہزارافراد کے خاندان میاں نوازشریف سے انصاف چاہتے ہیں اگر قاتلوں کو انکے انجام تک پہنچانے کے بجائے۔




انہی دہشت گردوں سے بیرونی دباؤ پر ماضی کے حکمرانوں کی طرح مفاہمت کی تو صرف کراچی کے نہیں پنجاب کے محب وطن عوام بھی انھیں معاف نہیں کریں گے، امن کیلیے مہاجر قومی موومنٹ حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے اور وہ قیام امن کیلیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، گولی اور اسلحہ کی سیاست کسی صورت قبول نہیں۔
Load Next Story