صدر نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس واپس کردیا منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا
صدر کے دستخط نہ کرنے سے سیلز ٹیکس میں ایک فی صد اضافے کی تجویز منظور نہ ہوئی اور یہ شرح 16 فی صد پر ہی برقرار ہے۔
آئندہ مالی سا ل کے بجٹ سے پہلے منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے سیلزٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس واپس کردیا ۔
فیڈرل آف ریونیو کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ نگران حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس تیار کیا تھا جسے صدر نے نامنظور کرتے ہوئے واپس وزیر اعظم کوبھیج دیا ہے۔ صدر کے دستخط نہ کرنے سے سیلز ٹیکس میں ایک فی صد اضافے کی تجویز منظور نہ ہوئی اور یہ شرح 16 فی صد پر ہی برقرار ہے۔