پاکستان اور افغانستان میں ڈرون حملوےعراق جنگ کے جرم میں بش اوباما اور بلیئر کیخلاف مقدمہ چلایا جائے نو

عراق پرحملہ حالیہ تاریخ کا بدترین جنگی جرم ہے، ڈرون حملے خوفناک اور دہشت پھیلانے والا ہتھیارہیں، امریکی دانشور۔


Net News May 26, 2013
عراق پرحملہ حالیہ تاریخ کا بدترین جنگی جرم ہے، ڈرون حملے خوفناک اور دہشت پھیلانے والا ہتھیارہیں، امریکی دانشور کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو،پاکستان، افغانستان، یمن اورصومالیہ میں حملوںکی شدید مذمت۔ فوٹو: فائل

ممتاز امریکی اسکالر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ 2003ء میں عراق پرحملے، پاکستان، افغانستان میں ڈرون حملوں اور عرب ریاستوں میں شورش برپا کرنے پر امریکی صدار باراک اوباما، سابق صدر جارج بش اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمات چلائے جائیں۔



انھوں نے روسی میگزین رشیا ٹوڈے کو انٹرویو میں پاکستان، افغانستان، یمن اورصومالیہ میں ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے وسیع پیمانے پردہشت پھیلانے کی مہم قراردیا اورکہاکہ عراق میں حملہ حالیہ تاریخ کا بدترین جنگی جرم ہے اوران کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ڈرون حملے خوفناک اور دہشت پھیلانے والا ہتھیارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں