کشمیری آزادی کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں میر واعظ

بھارت نواز پارٹیاں مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ ہیں تو تحریک آزادی میں شامل ہوجائیں: چیئرمین حریت کانفرنس


APP May 26, 2013
مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے کم عمر نوجوان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاذ منسوخ کردیا، سید علی گیلانی کی مسلسل نظر بندی پر تشویش. فوٹو: اے پی پی/فائل

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں سہولیات اور مراعات حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ بھارت سے آزادی کے حصول کیلیے دی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر قربانیوں، گرفتاریوں اور شہادتوں سے عبارت ہے اور کشمیریوں نے یہ قربانیاں نوکریوں اور دولت یا اقتدار کیلیے نہیں بلکہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارت نواز پارٹیاں مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ ہیںتو انھیںگندی سیاست چھوڑ کر تحریک آزادی میں شامل ہوجانا چاہیے۔



ادھر مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں عدالت عالیہ نے ایک کم عمر نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے زیر قیادت فورم نے ان کی مسلسل گھر میں نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں