کراچی کو جان بوجھ کر دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا منور حسن

عابد الیاس شہید کے قاتلوں کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے, منور حسن.


Staff Reporter May 26, 2013
عابد الیاس شہید کے قاتلوں کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے, منور حسن. فوٹو : فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی کے سابق ناظم عابد الیاس شہید کے گھرگئے، ان کے بھائیوں عبداللہ الیاس ، خالد الیاس اوربچوں طیب عابد، حسن عابد، عمر عابداور راحم عابد سے ملاقات کی ۔

سید منورحسن نے بچوں کے سرپردست شفقت رکھا ۔انھوں نے ان کے بھائیوں اوربچوں سے تعزیت اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔ اس موقع پران کے ہمراہ نسیم صدیقی، زاہد عسکری،محمد مسلم اوردیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر منورحسن نے کیس پر پیش رفت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انھوں نے کہا کہ شہر کا المیہ یہ ہے کہ شہر میںآج تک ٹارگٹ کلنگ کا شکارہونے والوں کے قاتل گرفتارنہیں کیے جاسکے، عملاً ایسا لگتاہے کہ کراچی کوجان بوجھ کر قاتلوں اوردہشت گردوں کے حوالے کیا گیا ہے اورانھیں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ انھوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ عابد الیاس شہید کے قاتلوں کو فی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں