نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے فواد چوہدری
نوازشریف نے اپنے خاندان پر سرکاری خزانے سے اربوں روپے خرچ کیے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حسن، حسین اورمریم نواز نے سرکاری خرچ پر جہازوں میں سفر کیا لہذا نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں جس بے دردی سے خزانے کو لوٹا گیا، اس کا کوئی جواب نہیں، نوازشریف نے اپنے خاندان پر سرکاری خزانے سے اربوں روپے خرچ کیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسن، حسین اور مریم نواز نے سرکاری خرچے پر وزیراعظم ہاؤس کے جہاز اور ہیلی کاپٹر میں سفر کیا جو غیرقانونی ہے لہذا نوازشریف کو ڈھائی کروڑ کا بل بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں حسین، حسین اور مریم نواز کو نوٹس دیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے یہ سفر جاتی امرا، لاہور اور دیگر مقامات پر جانے اور آنے کے لیے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سفری اخراجات بھی اربوں میں ہیں تاہم وہ بحیثیت وزیراعظم تھے اس لیے ان کے معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کفایت شعاری کی ہدایت کے بعد وزارت اطلاعات ونشریات کے اخراجات میں کمی لائی جارہی ہے لہذا وزیراعظم سے ملاقات کے لیے آ نے والے اینکرز کو ہم نے آنے اور جانے کے لیے ٹکٹ نہیں دیئے۔