بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کانگریس کی ریلی پر باغیوں کا حملہ30 افراد ہلاک

ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی, بھارتی وزیراعظم .


ویب ڈیسک May 26, 2013
کانگریس کے ریاستی صدر اور سابق وزیراعلیٰ نند کمار پٹیل اور ان کے بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں حکمران جماعت کانگریس کے قافلے پر ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں سابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور کئی سینئیر پارٹی رہنماؤں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما مہندر کرما اور ارکان پارلیمنٹ کی سربراہی میں 100 سے زائد سایسی کارکن چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے علاقے درباگھاٹی میں ایک سیاسی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ریاستی دارالحکومت رائے پور کے قریب گھات لگائے بیٹھے ماؤ نواز باغیوں نے انہیں گھیر کر فائرنگ کردی۔ ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں کانگریس کے سینیئر رہنما مہندر کرما کے علاوہ سابق رکن اسمبلی اُدے مودليار اور گوپی مادھوانی دیگر کارکنوں اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت موقع پر ہی مارے گئے جبکہ کانگریس کے ریاستی صدر اور سابق وزیراعلیٰ نند کمار پٹیل اور ان کے بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔

واقعے پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلٰی نے ریاست میں تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہول گاندھی اور وزیر اعظم من موہن سنگھ بھی رائے پور پہنچ گئے ہیں۔ سونیا گاندھی نے اس واقعے کو جمہوری اقدار پر حملہ قرار دیا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |