برطانیہ کے بعد فرانس میں بھی ایک فوجی کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا

حملہ آور کا تعلق افریقی ملک سے ہے اور اس کی عمر30 سال کے لگ بھگ ہے،فرانسیسی میڈیا۔


ویب ڈیسک May 26, 2013
حملہ آور کا تعلق افریقی ملک سے ہے اور اس کی عمر30 سال کے لگ بھگ ہے،فرانسیسی میڈیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پیرس میں ایک شخص نے گشت کرنے والے فوجی پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔


لندن میں دو سیاہ فام مسلمانوں کی جانب سے ایک برطانوی فوجی کے قتل کے بعد فرانس میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے فوجی کے گردن پر وار کیا اور موقع پاتے ہی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی فوجی کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمی ہونے والا فوجی فرانس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کا حصہ ہے جو پیرس میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے گشت پر رہتا ہے۔


فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا تعلق افریقی ملک سے ہے اور اس کی عمر30 سال کے لگ بھگ ہے۔ پولیس کی جناب سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |