کراچیحساس ادارے کی کارروائی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے2 ارکان گرفتار

سیکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کوچ سے دو افراد کوحراست میں لے کر 6 دستی بم، 4 رائفل اور 2 ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔


ویب ڈیسک May 26, 2013
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

حساس ادارے کے اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے2 ارکان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے کی ناکہ بندی کردی، چیکنگ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے اندرون ملک سے آنے والی مسافر کوچ سے دو مشکوک افراد کوحراست میں لےکران کے قبضے سے 6 دستی بم، 4 رائفل اور 2 ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ک شناخت درخان اور شاذاللہ کے نام سے ہوئی.


دوسری جانب رینجرز نے منگھوپیر کی کواری کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 18 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اس دوران مبینہ دہشتگردوں کی نقل و حمل کو روکنے کے لئے آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نیٹ ورک کوختم کرنے کے لئےان علاقوں میں ہفتےمیں ایک بار آپریشن کیا جاتا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں