ارباب غلام رحیم نے اپنی جماعت مسلم لیگ ن میں ضم کردی
شہباز شریف نے ارباب غلام رحیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے جماعت میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے اپنی جماعت پیپلز مسلم لیگ کو مسلم لیگ (ن) میں ضم کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ ارباب غلام رحیم نے رائیونڈ میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب میں نامزد وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ارباب غلام رحیم نے میاں نواز شریف کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جماعت پیپلز مسلم لیگ کو مسلم لیگ (ن) میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ارباب غلام رحیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے جماعت میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ ارباب غلام رحیم مسلم لیگ ہم خیال کے سربراہ تھے تاہم انہوں نے پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ کی حیثیت سے انتخاب لڑا تھا۔