شہباز شریف 6 جون کو وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے نجم سیٹھی

انہیں امریکا میں بحیثیت سفیر مقرر نہیں کیا جارہا اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں, نجم سیٹھی.


ویب ڈیسک May 26, 2013
انہیں امریکا میں بحیثیت سفیر مقرر نہیں کیا جارہا اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں, نجم سیٹھی. فوٹو: فائل

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف 6 جون کو صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ صوبے میں آئین کے مطابق جمہوری حکومت کو اقتدار سونپا جارہا ہے۔ 29 مئی کو نومنتخب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے تحت 6 جون کو شہباز شریف صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکا میں بحیثیت سفیر مقرر نہیں کیا جارہا اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں