شہباز شریف 6 جون کو وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے نجم سیٹھی
پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف 6 جون کو صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ صوبے میں آئین کے مطابق جمہوری حکومت کو اقتدار سونپا جارہا ہے۔ 29 مئی کو نومنتخب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے تحت 6 جون کو شہباز شریف صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکا میں بحیثیت سفیر مقرر نہیں کیا جارہا اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔