لندن پی آئی اے کے طیارے کو تباہ کرنے کی دھمکی دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد
30 سالہ طیب سبحانی اور 41 سالہ محمد صفدر کا تعلق لنکا شائر کاؤنٹی کے علاقے نیلسن سے ہے۔
برطانیہ میں گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز کو تباہ کرنے کی دھمکی دینےوالے دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 سالہ طیب سبحانی اور 41 سالہ محمد صفدر کا تعلق لنکا شائر کاؤنٹی کے علاقے نیلسن سے ہے۔ طیب سبحانی ٹیکسی چلاتے ہیں جبکہ محمد صفدر ایک ہوٹل میں ملازم ہیں۔ دونوں ملزمان کو پیر کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ان دونوں افراد نے پی آئی اے کے فضائی عملے کو دوران پرواز طیارہ دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد دونوں ملزمان کو برطانوی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ۔